پی ڈی ایم نے جتنے ہدف رکھے اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے،وزیر اطلاعات

0
302

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جتنے ہدف رکھے اس میں بری طرح ناکام ہوئی ہے،پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے مسلم لیگ ن کی رائے مختلف ہے،ان میں نہ اتفاق ہے نہ ہوگا ،براڈ شیٹ کے حوالے سے انکشافات کی انکوائری کمیشن مکمل تحقیقات کریگا،11کھرب کے قرض میں سے 6 کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں دئیے،معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،معیشت کی بہتری کے اثرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ،،سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں،وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،پنجاب میں عثمان بزدار وزیراعلی برقرار رہیں گے،پی آئی اے جہاز کا معاملہ جلد حل ہوجائیگا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینٹ انتخابات اور احتساب پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کیلئے کمیٹی کے قیام پر غور کیا گیا ،چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ۔اراکین نے کہاکہ ہمارے قرضے بڑھ گئے وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہم نے اب تک11 ہزار ارب قرضے لئے،چھ ہزار ارب قرضوں کی واپسی میں چلے گئے،3ہزار ارب روپے کی بے قدری میں چلے گئے۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ کورونا ریلیف میں پندرہ سو ارب میں گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتی شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی ،حفیظ شیخ نے ملک کی معیشت اور بیرونی قرضوں پر اجلاس میں بریفنگ دی ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں ڈالر کی قیمت مصنوعی سطح پر رکھا جاتا تھا،کرنٹ اکاوئنٹ خسارہ کو کم کرکے زیرو پر لے کر آئے ہیں ،گیارہ کھرب روپے کے قرضے لیے چھ کھرب روپے بیرونی قرضہ دیا