قبضہ جموں و کشمیر میں شہید مقبول بٹ کی برسی پر مکمل ہڑتال

0
331

سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت پرآج مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند رہنمائوں اورتنظیموں نے دی ہے۔بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11 فروری1984کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار اداکرنے پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا تھا۔ کشمیریوںکی طرف سے شہید رہنماء کی میت کی واپسی کے مطالبے کے باوجود بھارتی قابض انتظامیہ نے ابھی تک تہاڑ جیل سے ان کی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے نہیں کی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموںنے اپنے بیانات میں شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے تختہ دار کوچوما لیکن اپنے نظریے پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں کہا کہ مقبول بٹ کی پھانسی ایک عدالتی قتل ہے اور کشمیری شہداء کی قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں تحریک آزاد جموںوکشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں آج مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔ پوسٹروں کے ذریعے لوگوں سے کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کیلئے بھی کہاگیا ہے ۔