لاہور(این این آئی) پی ایس ایل سیزن 6 کے گروپ میچز میدان میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔اس سلسلے میں پی سی بی کی پارٹنر بک می ڈاٹ پی نامی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے گروپ میچز کیلئے7500شائقین کرکٹ کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہورمیں ہونے والے میچزکیلئے5500شائقین کواجازت ملے گی۔بک می ڈاٹ پی کے نامی اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سے معاہدہ ہوا ہے، یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتی ہے۔پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ دوسریمرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سے شروع ہورہاہے، دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...