ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ اور امریکی گلوکار و نغمہ نگار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا جن کی حال ہی میں یاداشتوں پر مبنی تصنیف ان فنشڈ شائع ہوئی ہے، اس حوالے سے انہوں نے کتاب کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں سے اظہار تشکر کے لیے ایک نوٹ تحریر کیا۔ واضح رہے کہ ان کی یہ تصنیف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے بیسٹ سیلر بکس میں شامل ہو گئی ہے۔ امریکی ڈرامہ سیریز وائٹ ٹائیگر کی اداکارہ پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک چھوٹا سا کلپ شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے اپنی تصنیف ان فنشڈ کا کور فیچرڈ کیا ہے، اس ویڈیو میں انہوں نے چند ایسی تصاویر بھی شامل کی ہیں جو کہ ان کی زندگی کے بعض اہم مواقعوں اور لمحات کے حوالے سے ہیں۔امریکن ایکشن کامیڈی فلم بے واچ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا نے اس کامیابی پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ سب کچھ ہوگیا، اور نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں ان فنشڈ شامل ہوگئی، آپ سب کا جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا بہت شکریہ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...