نیویارک(این این آئی)حالیہ مہینوں کے دوران برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور امریکا میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب امریکی شہر نیویارک میں بھی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کو دریافت کیا گیا ہے جو بہت تیزی سے وہاں پھیل رہی ہے اور اس میں ایسی میوٹیشن ہوئی ہے جو ویکسینز کی افادیت کو کمزور کرسکتی ہے۔یہ بات 2 تحقیقی رپورٹس میں دریافت کی گئی۔اس نئی قسم کو بی 1526 کا نام دیا گیا ہے اور اس کے نمونے پہلی بار نومبر 2020 میں سامنے آئے تھے اور ہر 4 میں سے ایک وائرل سیکونس میں اسے دیکھا گیا تھا۔اس نئی قسم پر ایک تحقیق آن لائن جاری کی گئی جبکہ دوسری کولمبیا یونیورسٹی کی تھی جسے رواں ہفتے شائع کیا گیا۔دونوں میں سے کوئی بھی تحیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس قسم کا پھیلا حقیقی ہے۔راک فیلر یونیورسٹی کے امیونولوجسٹ ماہر مائیکل نوسینز ویگ جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھے، نے کہا کہ یہ کوئی اچھی خبر نہیں، مگر اس بارے میں جاننا بہتر ہے کیونکہ اس کے بعد ہی ہم کچھ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا میں تیزی سے پھیلنے والی قسم کے مقابلے میں نیویارک میں موجود قسم کے حوالے سے زیادہ فکرمند ہیں۔امریکا میں پہلے ہی برطانیہ میں دریافت ہونے والی زیادہ متعدی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ مارچ کے آخر تک وہ امریکا میں سب سے زیادہ عام قسم ہوگی۔پہلی تحقیق کالٹیک نامی ادارے کی تھی جس میں بی 1526 کے میوٹیشنز کے لیے لاکھوں وائرل جینیاتی سیکونسز کا تجزیہ کیا گیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...