تہران/واشنگٹن (این این آئی)ایران نے امریکا اور دیگر یورپی ملکوں کے ساتھ سن 2015 کے جوہری معاہدے کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ امریکا پہلے عائد پابندیوں کو ختم کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ اسے اس بات سے مایوسی ہوئی ہے کہ ایران نے امریکا اورسن 2015 کے جوہری معاہدے میں شامل دیگر ملکوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا تھاگوکہ ہمیں ایران کے جواب سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم جے سی پی او اے کے تحت کیے گئے وعدے پر باہمی طور پر عمل کرنے کے لیے ایک بامعنی سفارت کاری دوبارہ شروع کرنے کے لیے اب بھی تیار ہیں۔ادھر ایرانی وزات خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہاپہلے امریکا اس جوہری معاہدے میں واپس آئے اور ایران پرعائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرے،اس کے لیے کسی بات چیت کی ضرورت نہیں ہے اور جیسے ہی پابندیاں ختم کی جائیں گی ہم اپنے وعدوں پر لوٹ آئیں گے۔انہوں نے کہا ایران اس طر ح کے اشاروں کا کوئی جواب نہیں دے گا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ایران اس کے باوجود یورپی یونین کے سربراہ جوسیف بوریل نیز فرانس، جرمنی، برطانیہ، چین اور روس کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...