کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی وقانونی فتح ہے،نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو ایک بار پھر قانونی محاذ پر شکست ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اب صدر مملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کر دیں کیوں کہ ان کے جاری کردہ آرڈیننس قانونی نہیں ہوتے۔اپنے بیان میں وزیراطلاعات و بلدیات سندھ نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 226 میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح تھا پھر بھی خواہشات پر قانون سازی کی کوشش کی گئی، حکمرانوں کی ضد نے نا صرف عدالتوں کا وقت تباہ کیا بلکہ قوم کو بھی پریشان کیا، الیکشن کمیشن کے این اے 75 کے فیصلے سے بھی اپوزیشن موقف کی فتح ہوئی، اس بات پرخوشی ہوئی ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں سے ملک مضبوط اور مستحکم ہوگا، سلیکٹڈ حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ریاستی اداروں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی، ایوان صدر کی بھی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اب صدر مملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کر دیں کیوں کہ ان کے جاری کردہ آرڈیننس قانونی نہیں ہوتے، پی ٹی آئی کو اپنے پارلیمنٹرین پر اعتماد نہیں، اس لیے خفیہ بیلٹنگ کا فیصلہ لینا چاہتی تھی۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہاکہ عمران خان کا ہمیشہ امپائر کی انگلی کے اشاروں پر انحصار رہا ہے، سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر ان کے اراکین آج بھی ناراض ہیں، خان صاحب نے تمام صوبوں سے صرف اپنے رشتہ داروں اوراے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان سے گزارش ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے بھی ایک صدارتی ریفرنس دائر کیا تھااس کو بھی ٹھیک کیا جائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...