اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد دماغی توازن بھی کھو بیٹھی ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی واضح اکثریت ہے، شبلی فراز نے سینیٹ چیئرمین کا الیکشن کچھ بھی کر کے جیتنے کی بات کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت اب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو سیکریٹ رکھنے کی وکالت کر رہی ہے، ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت کو اپنے ہی اراکین پر اعتماد نہیں، سینیٹ کے بعد سید یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹ چیئرمین کامیابی بھی عوام کی جیت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ عوام اس نااہل اور نالائق سلیکٹڈ ٹولے سے تنگ آچکے ہیں، روز ٹی وی پر ڈھٹائی سے مہنگائی اور بیروزگاری میں ریکارڈ اضافے کا دفاع کرنے والوں کو عوام ریجیکٹ کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...