نیویارک (این این آئی)گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین زیادہ مواد پوسٹ کرسکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے، جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ۔یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ، سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔گوگل کی جانب سے جاری نئے بیان میں بتایا گیا کہ اب لوکل گائیڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ ہوگئی ہے، جن کی جانب سے ریویوز، تصاویر اور تفصیلات کو میپس میں شیئر کیا جاتا ہے۔2020 کے دوران لوکل گائیڈز میں 8 لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے ارگرد کے مقامات جیسے ریسٹورنٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار بڑھ گیا۔کمپنی نے بتایا کہ گوگل اکائونٹ کے حامل ہر فرد کے لیے مقامی تفصیلات شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے۔نئے فیچرز میں سے ایک فوٹو اپ ڈیٹس ہے، جس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیٹ تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی۔یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس میں لوگ ایپ میں کسی مقام کو سرچ کرتے ہوئے تصویر کھینچ کر میپس کا حصہ بناسکیں گے اور ایک کیپشن تحریر کرسکیں گے، جس کے لیے انہیں ریٹنگ یا ریویو تحریر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...