پاکستان او آئی سی کے ساتھ ملکر اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منائیگا، ترجمان دفتر خارجہ

0
202

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان او آئی سی کے ساتھ ملکر اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منائیگا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزہر اعظم عمران خان عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف آگہی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عالمی آوازوں میں ایک بلند آواز رہے ہیں،پاکستان نے او آئی سی کے 47 ویں وزراہے خارجہ کونسل اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی تھی،اس قرارداد میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کو تجویز پیش کی گئی تھی۔ ترجمان نے کہاکہ اس قرارداد کو آئی سی کے 47 ویں وزراہے خارجہ کونسل اجلاس نے اس قرارداد کی متفقہ منظوری دی تھی، ترجمان نے کہاکہ او آئی سی اب بین الاقوامی برادی کے ساتھ مل کر اس دن کو عالمی سطح منانے کے لیے کوشیش کر رہی ہے۔