اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے لانگ مارچ ملتو ی کر نے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی طورپر ہیوی ویٹ ہے ، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گریگا ، نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو چوبیس گھنٹو ں میں پاسپورٹ شارٹ نوٹس پر تیار کر نے کو تیار ہیں ، پاسپورٹ پر صرف پاکستان آ سکیں گے ، پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا ہے ، پی ڈی ایم اسمبلی میں آئے ،وزیراعظم کا پیغام لے کر قطر گیا تھا، پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے جلد کھلنے جارہے ہیں،پاکستان میں دو نئے ڈیم بنانے جا رہے ہیں،ڈیم سے بجلی سستی روزگار میں اضافہ ترقی ہو گی، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ نادرا ایف آئی اے، پاسپورٹ میں لمبے عرصے سے بیٹھے لوگوں کو تبدیل کرنے جارہے ہیں، ڈھائی سال گزر گئے ہیں، حکومت کا بڑا حصہ گزر چکا ہے، سات سے 8 دنوں میں فیصلے لاگو ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن چھ مہینے سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں دو ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا،عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گرے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تمام وزرا کو متحرک ہو کر کام کی ہدایت کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کویت کے 2011 سے بند ویزے کھلنے جارہے ہیں،نواز شریف کا پاسپورٹ شارٹ نوٹس پر تیار کرنے کو تیار ہیں،نواز شریف اس پاسپورٹ پر صرف پاکستان آسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ میں دو سیاسی سوچ کے گروپ ہیں اور خاندان کے اندر ہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹھنڈ کے روزے گزریں گے، سیاست میں سکون آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ رکھ کر کھیلتے ہیں،پیپلز پارٹیش نے سیاسی فیصلہ کیا ہے ،پی ڈی ایم اسمبلی میں آئے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نہ دوسری کی وزارت میں مداخلت کرتا ہوں اور نہ کرنے دیتا ہوں، وزیراعظم کا پیغام لے کر قطر گیا تھا، قطر سے ایل این جی کی ڈیل ہوئی ہے، تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کائرہ صاحب دوست ہیں، کھوسہ دوست ہیں، بلاول بھی دوست ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم کورونا کے باعث جلسے موخر کر دیئے ہیں،وزیر اعظم نے 8ارب کا رمظان پیکچ دیا ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنا سرے فہرست ہے،بنیادی چیزوں پر کنٹرول کرنا ہو گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...