اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 چل بسے ،2315نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار351کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے2 ہزار853مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 656 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار315ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 799ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 96لاکھ3 ہزار865 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 22 ہزار 792 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار978مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 75 ہزار867مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 823 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار468ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 89 ہزار 362 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار853ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 819 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 179ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار 938 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل529 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار247مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار161 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 322 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...