اسلام آباد(این این آئی )ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی، کورونا وائرس سے مزید 72 افراد چل بسے ، 3270نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار270کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 733 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار935ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ33 ہزار741ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار742ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 98 لاکھ57ہزار233 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 535 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے2 ہزار 485مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 85 ہزار271 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار464 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار479ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ969 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار39ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار519 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار225ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار676 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل548افراد اس وبائ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار347 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار792مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل338 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...