اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ریپ کے موضوع پر بیان کی مذمت، بیان پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سے نہ معیشت چلتی ہے، نہ غریبوں کو روزگار ملتا ہے، مہنگائی ختم ہوتی ہے نہ حکومت چلتی ہے، بس زبان ہے وہ بھی ٹھیک نہیں چلتی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمیشہ جہالت اور بداخلاقی کا پرچار کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کا بیان افسوسناک اور شرمناک ہے ،عمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے؟،یہ بیان دے کر عمران صاحب نے معصوم ریپ وکٹمز اور ان کے گھر والوں کا دل دکھایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے بیان پر ہر پڑھا لکھا اور باشعور فرد حیران، پریشان اور فکرمند ہے ، عمران صاحب کا بیان ان کی سوچ ، ناقص علمی اور دماغی خلل کا ثبوت ہے،ان کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس معاملے میں بھی مکمل نابلد، عمومی جاہلانہ مردانہ سوچ کے مالک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے سطحی ذہنیت پر مبنی بیان دیا ،عمران صاحب آپ کے اوٹ پٹانگ اور کھوکھلے فلسفوں سے اس مجرمانہ ذہنیت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جو صرف درندگی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی اپنی سوچ اور علمیت کا یہ عالم ہو تو وہاں سماج کا جنگل بننا یقینی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...