کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساحلوں کو سملنگ فری بنائیں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرینگے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ ، پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب ریکروٹس کو مبارکباد دی ۔ وزیر داخلہ نے تر بیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈز کا کردار لائق تحسین ہے۔انہوںنے کہاکہ انسانی سمگلنگ، منشیات اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حرکت میں کوسٹ گارڈز نے نمایاں کردار کیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ کوسٹ گارڈز نے مختلف آپریشننز کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی مصنوعات پکڑیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے ساحلوں کو سملنگ فری بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرینگے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...