حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے کلاسیقی موسیقی زوال پذیر ہو چکی ہے’شفقت امانت علی

0
384

لاہور( این این آئی)نامور گائیک استاد شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ،بد قسمتی سے پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کا شعبہ دم توڑتا جارہا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے کلاسیقی موسیقی زوال پذیر ہو چکی ہے ۔اپیل ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے اور جو لوگ بھی اس اثاثے کے امین ہیں ان کی معاونت کرے تاکہ اس فن کو زندہ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس فن سے وابستہ فنکار بھی کم ہو گئے ہیں اس لئے ضرورت ہے ان کے تجربے سے استفادہ کیا جائے کیونکہ اگر یہی حالات رہے تو اس فن کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔