لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں سیشن کورٹ نے 22جبکہ بینکنگ کورٹ نے 17 اپریل تک توسیع کردی،ایف آئی اے کے وکیل نے بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی اپنے وکلاء اوراراکین اسمبلی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو بلایا تھا، دونوں پیش ہوئے تھے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرے گا، کورونا کے حالات عدالت کے سامنے ہیںلہٰذا عدالت لمبی تاریخ دے۔ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے پوچھا کہ ایف آئی اے کو عدالت کے اختیار پر کوئی اعتراض تو نہیں؟۔ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، عدالت ملزمان کو تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے۔جج حامد حسین نے کہا کہ ایف آئی اے ہر ملزم کا کردار بتائے اور تحقیقات شفاف ہونی چاہیے جبکہ تمام ملزمان ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوں۔عدالت نے دو مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔بعد ازاں بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جہاں دونوں پیش ہوئے۔جہانگیر ترین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دونوں کو ایف آئی اے نے طلب کیا ، جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور تفتیش کا حصہ بنے جبکہ آئندہ سماعت پر دونوں ایف آئی اے کو مزید دستاویزات فراہم کریں گے۔ایف آئی اے کے جانب سے وکیل سجاد ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالتی دائرہ کار پر اعتراض اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا دائرہ کار اس عدالت کا نہیں ہے۔فاضل جج نے آئندہ فریقین کے وکلا ء کو عدالتی دائر اختیار پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اپنے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...