اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمدکی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، علمائے کرام بھرپور کردار ادا کریں،رواں ماہ کے آخر اور آئندہ 2 ماہ میں مزید لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں ویکسین موجود ہوں گی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں میری عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز کو سنجیدگی سے لیں کیوں کہ بیماری کا پھیلاؤ موجود ہے اور اس نوعیت کا ہے کہ اس نے ہمارے نظامِ صحت پر بہت شدید اثر ڈال رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکم اپریل سے 11 اپریل تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور ہسپتالوں کے سوا پر تمام شعبہ جات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی شرح تقریباً 50 فیصد رہی۔انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی سب سے کم شرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دیکھی گئی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بندش والے دنوں میں بھی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوںنے کہاکہ جن اوقات کار میں کچھ سرگرمیاں بند رکھی جانی تھیں ان پر بھی مکمل عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اندر بیٹھ کر کھانے یعنی انڈور ڈائننگ پر پابندی کے باوجود کچھ ریسٹورنٹس میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ماسک کا استعمال اتنا کم ہے کہ ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے اور چند مقامات کے سوا اکثر جگہوں پر اس کا استعمال 5 فیصد بھی نہیں ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...