اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی آئی اے رحمن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچائی اور انصاف کے علمبردار آئی اے رحمن کی وفات معاشرے کو یتیم کرگئی ہے ،مظلوم، بے کس اور بے بس طبقات کے لئے ایک طاقتور آواز آج خاموش ہوگئی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئی اے رحمن نے صحافت سے انسانی حقوق کمیشن تک ہرآن انسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ۔ انہوںنے کہاکہ وہ ایک لیجنڈ تھے جس نے ہرآمریت، ظالم اور فسطائی طاقتوں کو دلیرانہ انداز میں للکارا اور مقابلہ کیا ،وہ ان قائدین پر مشتمل ہراول دستے کے شاہسوار تھے جس نے آئین، قانون، جمہوریت اور انسانوں کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ آمریت، ظلم اور جبر کی تاریک رات میں وہ ہمیشہ ایک دیا بن کررہنمائی کا ذریعہ بنے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی وفات انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے کارکنان ،مظلوم انسانوں اورملک وقوم کا بڑا نقصان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین، پسماندگان اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...