تہران (این این آئی )ایران نے جوہری تنصیب پر حملے کو دہشتگردی قرار دے دیا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی اس واقعے کا براہ راست کسی پر الزام عائد کرنے سے قاصر رہے۔واضح رہے کہ اتوار کی صبح اس تنصیب پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جس کو ابتدا میں اس جگہ کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ کی وجہ سے بلیک آٹ قرار دیا گیا تھا۔کئی اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے اداروں نے بتایا تھا کہ ایک سائبر حملے نے نطنز کو تاریک کردیا اور ایک ایسی سہولت کو نقصان پہنچایا جو نہایت حساس ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق علی اکبر صالحی نے کہا کہ اس دہشت گردی کے اہداف کو ناکام بنانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران ایک طرف جوہری ٹیکنالوجی میں سنجیدگی سے بہتری لائے گا اور دوسری طرف جابرانہ پابندیاں ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مایوس کن اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایران اس جوہری دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔سرکاری ٹی وی پر علی اکبر صالحی کے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ اس سہولت میں کیا ہوا ہے تاہم نطنز کو ماضی میں بھی تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...