لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پرگفتگو کی گئی ،ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گاـ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے اژدھام میں کمی آئے گیـانہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...