لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکارنہیں کیا لیکن یہ تاثر پھیلایا جاتا ہے کہ میںچھوٹی سکرین پر کام نہیں کرنا چاہتی جس میں رتی برابربھی حقیقت نہیں،فنکار کو کوئی بھی پلیٹ فارم میسر آئے وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لئے بیتا ب ہوتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے کیرئیر کی شروعات ہی چھوٹی سکرین سے ہوئی اور مجھے جو عزت اورمقام ملاوہ پی ٹی وی کی سکرین سے ملا جس کے بعد میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوئی او رپھر مسلسل فلموںمیںکام کرتی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ایسا تاثردیتے ہیں کہ میں صرف بڑی سکرین پر کام کرنے کی خواہشمندہوںجو غلط ہے۔ ہر فنکار کی اپنی مصروفیات ہوتی ہیں جسے اس نے دیکھنا ہوتا ہے اس لئے کسی کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے ۔ریشم نے کہا کہ سب سے کہوں گی کہ دوسرے کیلئے دل کو صاف رکھیں اس عمل سے بہت سی روحانی بیماریوں سے چھٹکارا ملتا ہے اور میں ہر محفل میں اس کا پرچار کرتی ہوں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...