کامیاب اداکار کو ہر پراجیکٹ میں اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے’مناہل خان

0
188

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مناہل خان نے کہا ہے کہ کسی بھی اداکار کو ہر پراجیکٹ میں اپنی ذات کی نفی کرکے کردارنبھانا پڑتا ہے اور یہ آسان کام نہیںہے ، کبھی کبھار آپ کو ایسا کرداربھی مل جاتاہے جو آپ کی شخصیت کے مطابق ہوتاہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا بھی ہو اہے کہ آپ کے ٹی وی چینلز پر مختلف ڈرامے آن ائیر ہوتے ہیں جس میںکردارایک دوسرے سے متصاد م ہیں لیکن آپ کے ان کرداروں کو دیکھنے والے پذیرائی دے رہے ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حقیقی فنکار وہی ہے جو خود کو کسی بھی کردار میں ڈھال لے بلکہ اس کے رنگ میں رنگ جائے تبھی اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرا جا سکتا ہے ۔