گوجر خان(این این آئی) ضلع ساہیوال کے بدقسمت خاندان کا گوجر خان شہر جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق، مرنے والوں میں باپ سمیت اس کی دوکمسن بیٹیاں بھی شامل،جبکہ بیوی سمیت معصوم کم سن بیٹا اور بیٹی دیگر دو رشتہ دار باپ بیٹی شدید زخمی جانبحق اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا رمضان المبارک کے بابرکت رحمتوں اور خوشیوں والے مہینہ میں اس المناک حادثہ نے پورے شہر کو افسردہ کر دیاجس میں مرد و خواتین سمیت کم سن بچے جانبحق اور شدید زخمی ہوئے ٹریفک کا یہ افسوسناک حادثہ شب بارہ بجے کے قریب جی ٹی روڈ پر جناح ہوٹل کے سامنے پیش آیا جب سوزوکی ایف ایکس کار کو عقب سے آنے والی تیز رفتار پراڈو نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں نسرین زوجہ کامران عمر تیس سال ،ماہ نور ولد محمد نذیر عمر دس سال حسبہ نور ولد محمد نذیر عمر سات سال اور نذیر احمد والد محمد بشیر عمر انتالیس سال شامل ہیں جبکہ علی رضا ولد محمد نذیر عمر تین سال، کامران ولد سعید احمد عمر پینتیس سال، ایمان دعا ولد محمد نذیر عمر چھ سال اور شاہین زوجہ نذیر احمد عمر تیس سال کو ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا حادثہ کا مرتکب پراڈو کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...