سعودی علماء کی زکوة اور صدقات غیر مجاز افراد کو دینے پر تنبیہ

0
242

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں مساجد کے آئمہ اور خطیبوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران زکوة، صدقات اور فطرانہ کی رقم نامعلوم افراد کو دینے کے بجائے صرف مجاز اداروں کو دیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زکاة اور فطرانے کی رقم خطرناک عناصر کے ہاتھ نہیں لگ رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت کی مساجد میں آئمہ کرام نے ماہ صیام میں زکا اور صدقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کو زکا ادا کرنے یا صدقات و فطرانہ ادا کرتے وقت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے۔ بہتر ہے کہ شہری زکا اور صدقات کی ادائی کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ احسان،فرجت،اور جود للاسکان جیسی ایپس کا استعمال کریں تاکہ ان کے صدقات اور خیرات کی رقم مستحق افراد تک پہنچانے میں مدد ملے۔