اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے زائد رہی جبکہ کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 112افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 65 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے، ایک روز میں 4 ہزار 976 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔گزشتہ روز انتقال کر جانے والے 112 مریضوں میں سے31 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے، ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 16 ہزار 94 افراد انتقال کرچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات 62 پنجاب میں ہوئیں، کورونا سے کے پی میں 36، سندھ میں 3 ، اسلام آباد میں 5، بلوچستان میں 1، آزاد کشمیر میں 3 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 956 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار 108 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 520 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوابی میں آکسیجن بیڈزمریضوں سیبھر گئے، گجرانوالہ کے 85 فیصد اکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں، چارسدہ کے 89 ، پشاور 78 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 630 اسپتالوں میں 4 ہزار 984 کورونا کیمریض داخل ہیں، گوجرانوالہ 88،ملتان، لاہور 81 فیصد وینٹی لیٹرزپر کورونا مریض زیر علاج ہیں، مردان میں 55 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...