لاہور( این این آئی)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ لیا،گزشتہ مالی سال کی نسبت 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز زیادہ فنڈز حاصل ہوئے جبکہ 4 ارب 12 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا۔نجی ٹی وی نے اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی تا فروری 3 ارب 11 کروڑ ڈالرز کا بیرونی کمرشل قرض موصول ہوا۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی 1ارب 35 کروڑ ڈالرزکا قرضہ لیا گیا۔ چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹس کی مد میں 1 ارب ڈالرز فراہم کئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے بعد حکومت کو نیٹ قرض کی مد میں 3 ارب ڈالرز ملے۔ رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران حکومت نے 4 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ واپس بھی کیا۔
مقبول خبریں
ترکیہ، شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سینکڑوں افراد جاں بحق،ہزاروں زخمی
انقرہ/دمشق (این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میںسینکڑوں...
علی ظفر کا سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو...
فلم ‘پٹھان’ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے...
لندن(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' بھارتی انتہاپسند پارٹی...
شازیہ مری کی ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے سماجی تحفظ اور روزگار سے...
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کے گلوبل...
بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں...
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں...