معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان

0
330

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں،معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اہم معاملات پر تجاویز پیش کرنے والی اس کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے معاشی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے آؤٹ آف باکس سلوشن تجویز کیے جائیں تاکہ ان سے جہاں عوام کو ریلیف میسر آئے وہاں معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے