اسلام آباد (این این آئی)بجلی صارفین سے 676 ارب روپے سے زائد وصولیوں کی تیاریاں،نیپرا نے بجلی کی تین سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی۔ اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق لیسکو، فیسکو اور آئیسکو کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے مختلف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر 676 ارب 90 کروڑ روپے وصولیوں کی درخواستیں دی گئیں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ 365 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے گئے،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 269 ارب 5 کروڑ ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 42 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ روپے وصولیوں کی درخواست دی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈکوارٹرمیں ہونے والی سماعت میں اتھارٹی بجلی کمپنیوں کے حکام کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ درخواستوں پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...