توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد مکمل کا حکم

0
286

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد مکمل کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پرنوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطگی اوربینک اکائونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد جاری ہے۔