ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے سرکاری ٹی وی کو دئیے گیے انٹرویو کے ملک کی اسٹاک مارکیٹ پربھی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ تاسی کا مرکزی انڈیکس تجارت کے اختتام پر 2.57 یا 264 پوائنٹس تک پہنچا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں یہ معمولی چڑھائو مملکت کی معاشی ترقی سے متعلق گفتگو اور معاشی کارکردگی کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گفتگو کیمثبت اثرات کا نتیجہ ہے۔ انہوں بے اپنے انٹرویو میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ سے وابستہ کمپنیوں کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آرمکو میں 1 فی صد حصص کی پیش کش ہے۔آرامکو کے حصص میں 13 اعشاریہ 13 فی صد اضافہ ہوا۔ آرامکو کے پوائنٹس 35 اعشاریہ 8 ریکارڈ کیے گئے۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد نے آرامکو کے ایک فی صد حصص غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...