واشنگٹن (این این آئی)امریکی انتظامیہ کا ایک اعلی اختیاراتی وفد رواں ہفتے سعودی عرب اورخطے کے دوسرے ممالک کا دورہ کرے گا۔ یہ وفد خطے کی قیادت کے ساتھ ایرانی جوہری پروگرام پرمذاکرات کے بارے میں بات چیت کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وفد امریکی محکمہ خارجہ و قومی سلامتی کمیٹی ونسل اور امریکی محکمہ دفاع کے ممبروں پر مشتمل ہوگا۔ وفد میں امریکی قومی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی پالیسی کے کوآرڈینیٹر ، بریٹ میک گورک اور محکمہ خارجہ کے مشیر ڈیرک بھی شامل ہوں گے۔مشرق وسطی کے دورے پر آنے والے امریکی وفد میں قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری برائیمشرق قریب جوئی ہڈ اور اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع ڈانا اسٹرول بھی شامل ہیں۔امریکی وفد کا پہلا پڑاو سعودی عرب ہوگا۔ اس کے بعد یہ وفد متحدہ عرب امارات ، مصر اور اردن بھی جائے گا۔امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفد امریکا کی قومی سلامتی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔یہ وفد ایک ایسے وقت میں مشرق وسطی کے دورے پر آ رہا ہے جب دوسری طرف امریکا اور یورپی ممالک ایران کے سنہ 2015 کو طے پائے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے لیے ویانا میں مذاکرات کر رہے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...