اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور ہنگری نے زراعت، خوراک، ماحولیات، آبی وسائل، انجینئرنگ، ووکیشنل ٹریننگ اور اربن پلاننگ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ،افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں بروئے کار لا رہا ہے ،پاکستان، 220 ملین آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت بہت سی پرکشش مراعات دے رہی ہے ۔ جمعہ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو کو شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا جس کے بعد مہمان وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات بالخصوص تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا وبا کے دوران میری دعوت پر، آپ کی، ممتاز کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کے ہمراہ آمد انتہائی مسرت کا باعث ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہنگری یورپ کے اہم ممالک میں شامل ہے ،پاکستان، ہنگری کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔وزیر خارجہ نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ،افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں بروئے کار لا رہا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...