اسلام آباد (این این آئی)پیمرا کے ٹی چینلز کو لکھے خط پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ”ایڈوائیس”کے نام پر ٹی وی چینلز کو ڈکٹیشن حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پیمرا حکومت کی سنسر شپ کی مشین بن چکا ہے، وفاقی کابینہ کی خبریں نا چلانا اب کیا اب عوامی مفاد میں شامل ہوگا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پیمرا وضاحت کرے کہ کیا وہ آزاد ادارہ ہے یا تحریک انصاف کا میڈیا سیل ہے؟ ،پیمرا میڈیا کی آزادی اور حقوق سلب کرنے میں حکومت کا سہوتکار نہ بنے، وفاقی کابینہ عوام، پارلیمان اور میڈیا کے سامنے جوابدہ ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی کاروائی اور فیصلے رپورٹ کرنا میڈیا کا حق ہے، تباہی سرکار صرف اپنے حق میں خبریں چلاوانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیمرا اپنی ”ایڈوائیس”واپس لے اور معذرت کرے، سینیٹ میں پیمرا کی اس ”ایڈوائیس”کی ضرور وضاحت مانگے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...