شہریوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے کورونا وائرس سے اسلام آباد پولیس کے 7 اہلکار شہید

0
200

اسلام آباد (این این آئی)شہریوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے کورونا وائرس سے اسلام آباد پولیس کے 7 اہلکار شہید ہوئے ۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 262 افسران و جوان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ،کانسٹیبل سے لے کر ڈی آئی جی رینک تک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔ آئی جی نے کہاکہ پولیس کے 300 سے زائد افسران وجوان شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کا ہر افسر و جوان انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس اس مشکل کی گھڑی میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کی سہولیات کے لئے پولیس سروس سنٹر ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے کھلے ہیں ،کورونا وائرس کے باعث ڈرائیونگ لائسینس کے اجرائ پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرامد کے لئیآگاہی مہم چلا رہی ہے ،سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہیتمام ترصورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ گھر سے نکلنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،ایس او پی پر عملدرآمد کرکے خود کی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔