اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ محنت کش کی ترقی اور حقوق کا تحفظ ہی معاشرے کی اجتماعی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن بن سکتا ہے،عمران خان نے بھوکے پیٹ سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانوں کا انتظام کر کے ریاست کا مہمان بنایا،احساس پروگرام اور ہاؤسنگ شعبے کی ترقی کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کا مزدوروں سے دلی وابستگی کا پختہ ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ یکم مئی محنت کشوں کا دن ہے جو دنیا سے اپنے جائز حقوق مانگتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مزدوروں اور محنت کش طبقات انسانی ترقی اور تہذیب و تمدن کے معمار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محنت کش کی ترقی اور اس کے حقوق کا تحفظ ہی معاشرے کی اجتماعی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن بن سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بھوکے پیٹ سڑکوں پر سونے والوں کے لیے پناہ گاہیں اور لنگر خانوں کا انتظام کر کے انہیں ریاست کا مہمان بنایا۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کرونا وباء کے اس دور میں عمران خان کی فکر کا محور مزدور پیشہ طبقات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صحت اور روزگار دونوں کو اہمیت دیتے ہوئے مزدوروں کے بہتری کے اقدامات اٹھانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام اور ہاؤسنگ شعبے کی ترقی کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کا مزدوروں سے دلی وابستگی کا پختہ ثبوت ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ استحصالی نظام سے چھٹکارے اور سماجی انصاف کی فراہمی کی جدوجہد عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...