مسلم لیگ (ق) کاکالا باغ ڈیم کی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ

0
369

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے کالا باغ ڈیم کی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا ، رہنمائوں اور کارکنوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو کالا باغ ڈیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔