میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،زرداری اورفریال تالپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

0
257

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ۔ جج اعظم خان نے عبد الغنی مجید سے استفسار کیاکہ آپ کے وکیل کہاں ہیں؟۔ عبد الغنی مجید نے کہاکہ وکیل ہرتال پر ہیں۔وقفہ کے بعد سماعت دوبار شروع ہوئی تو فاروق ایچ نائک کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔