لاہور( این این آئی) سینئر اداکار گوشی خان نے پنجاب حکومت سے اداکار غفار لہری اور امتیازمغل کی مالی امداد اور سرکاری سطح پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کر دی ۔ گوشی خان نے کہا کہ غفار لہری گزشتہ کئی سالوں سے مالی بحران کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے او راس کی بیٹی بھی شدید بیمار ہے ۔ غفار لہری نے چالیس سال تک فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ اس کی مالی معاونت کی جائے اور اس کے ساتھ ان کی صاحبزادی کو سرکاری سطح پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔گوشی خان نے کہا کہ امتیاز مغل نے بھی اپنے فن کے ذریعے ملک کی بڑی خدمت ہے لیکن آج گردوں کے امراض کی وجہ سے کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہا ہے ۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیر صحت سے اپیل ہے کہ وہ دونوں فنکاروں کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کریں بلکہ علاج معالجے کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں داخل بھی کرائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...