ہمایوں سعید میر ے بڑے بھائی ،کام کیلئے کبھی ان کی سفارش نہیں کرائی’ سلمان سعید

0
244

لاہور( این این آئی)اداکار سلمان سعید نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید میر ے بڑے بھائی ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ان کے نام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں، شوبز میں جو بھی کامیابیاں سمیٹی ہیںوہ اپنی محنت کے بل بوتے پر حاصل کی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں سلمان سعید نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہمایوں سعید میرے بڑے بھائی ہیں اور میں ان سے رہنمائی بھی لیتا رہتا ہوں لیکن مجھے کبھی بھی کام کے لئے بھائی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑی ،میں نے ہمیشہ محنت کو اپناشعار بنایا ہے اوراسی کی بناء پر میں اپنی منزل کیلئے جستجو کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میںبے شمار ڈرامہ سیریلز میںکر چکا ہوں او ردن بدن میرے فن میں پختگی آتی جارہی ہے ۔