ریاض(این این آئی)اس وقت دنیا بھر کی نظریں چین کے لانگ مارچ فائیو بی نامی راکٹ پر مرکوز ہیں جو خلا میں اپنے راستے سے ہٹ گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ بے قابو ہونے والا یہ راکٹ زمین کی فضا میں داخل ہو کر کہاں گرے گا۔ جمعرات کے روز چھوڑے جانے والے اس راکٹ کا وزن 21 ٹن ہے۔سعودی فورم فار اسپیس سائنسز اینڈ ریسرچز فلک کے سربراہ ایوب الصبیحی نے عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ چینی راکٹ کے سعودی عرب پر گرنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کا واقعہ معمول کی بات ہے اور وقتا فوقتا پیش آتا رہتا ہے۔ اس مرتبہ زیادہ توجہ حاصل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ راکٹ زمین کے مدار میں بے قابو ہو کر داخل ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا خلائی جسم ہے۔الصبیحی کا کہنا تھا کہ اس راکٹ کے گنجان آباد علاقوں میں گرنے کا امکان بہت کم ہے۔ راکٹ کا بڑا حصہ فضائی غلاف میں جل جائے گا۔ اس کے بعد تھوڑا اور چھوٹا حصہ ہی زمین تک پہنچے گا۔ یہ پانی میں گرے گا جس کا زمین پر تناسب 71%ہے یا پھر یہ غیر آباد علاقوں میں گریگا جس کا تناسب 27%ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ گنجان آباد علاقوں میں گرنے کے امکان کا تناسب صرف 2%ہے۔الصبیحی نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ چین اپنے نام سے ایک خاص اسٹیشن قائم کرے گا۔ اس لیے کہ وہ خلا میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی فرضی عمر 2025 میں اختتام پذیر ہو جائے گی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...