ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا آل سعود نے کہاہے کہ سعودی عرب نے 17 مئی 2021 سے غیر ملکی سیاحوں کے استقبال کی مکمل کر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادی ھیفا نے ان خیالات کا اظہار ایک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا شعبہ 2019 سے غیر ملکی سیاحوں کا خیر مقدم کر رہا ہے البتہ کرونا وبا کے زمانے میں پہلی ترجیح سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت وسلامتی بن گیا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین فراہم کر کے اب ہم ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہوائی اڈے اور بری سرحدی راستے کھول سکیں۔ 93 نئی سیاحتی کمپنیاں سعودی عرب میں قائم ہوئی ہیں۔ سعودی حکومت نے وبا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 120 ارب ریال کی ترغیبات دیں۔ داخلی سیاحت کو موسم گرما کے دوران 33 فیصد فروغ ملا ہے۔شہزادی ھیفا نے سعودی سیاحت کے اہداف ومقاصد کے حوالے سے بتایا کہ 2018 کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 3.2 فیصد تھا۔ 2019 میں 3.5 فیصد ہوا۔ 2020 میں کورونا کی وجہ سے سیاحت پر خرچ کا حجم 63 ارب ریال تک آ گیا۔شہزادی ھیفا نے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا بھر کے ممالک کی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 9.7 فیصد ہے۔ سیاحتی اعتبار سے کامیاب ترین ممالک کے یہاں قومی پیداوار کا حصہ 10 سے 12 فیصد تک ہے۔ سعودی عرب 2030 میں سیاحت کے حصے کا تناسب عالمی شرح تک لے جانے میں کامیاب ہو جائے گا۔