لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے تربت میں پاک ایران بارڈر پرپٹرولنگ پارٹی اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے تحفظ اور دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیںوطن میں امن کے قیام کے لئے شہداء نے اپنا لہودیا ہے ،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات فکر مندی کا باعث ہیں، دشمن مسلسل بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،دہشتگردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل اورزخمیوں کوجلد صحتیابی دے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...