اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں ،تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے ،تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے ،تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے ،تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا ،عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی میڈیا سنسرشپ تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا،آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں ،گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...