لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم نے زکو ة اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟ ،مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکوة کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے ،عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکو ة کے چاول کے لائق بنانا کیلئے تھی تو دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیراعظم صاحب نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں،نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈائون کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے؟ ،عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا ء کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں ہے کہ مزید مہنگائی سے تدارک کیلئے سرکاری قیمتوں کے ہی نفاذ کو یقینی بناسکے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...