اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کا بجٹ 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے12۔ 2011کے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کے بجٹ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا ٹیبل شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالی سال کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کا بجٹ 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ،پیپلز پارٹی کے دور میں12۔ 2011میں یہ بجٹ 5 کروڑ تھا۔13۔2012میں یہ بجٹ 13 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں پہلے سال14۔2013میں یہ بجٹ 6 کروڑ87 لاکھ روپے،15۔2014 میں یہ بجٹ 2 کروڑ 51 لاکھ،16۔2015 میں 3 کروڑ 97 لاکھ،17۔2016 میں 2 کروڑ 70 لاکھ اور مالی سال18۔2017 میں 81 کروڑ 50 لاکھ روپے اورآخری مالی سال19۔ 2018 میں 80 کروڑ 26 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے مالی سال20۔ 2019 میں 7 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ،21۔ 2020 میں 6 ارب اور اب مالی سال22۔ 2021 کے لئے 14 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...