اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روایتی شعبوں کے علاؤہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے،ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آئندہ سال کیلئے 20 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف دیا ہے ،پہلے چیزوں کو پاکستان میں بنائیں گے پھر برآمد کریں گے۔ وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق دائود نے کہاکہ برآمدات کیلئے حکمت عملی بنائی ہے ،روایتی شعبوں کے علاؤہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آئندہ سال کیلئے 20 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف دیا ہے ،انجینئرنگ ، ادویات، آئی ٹی اور فٹ ویئر کو فروغ دیا جائے گا،پہلے چیزوں کو پاکستان میں بنائیں گے پھر برآمد کریں گے،پاکستان میں خام مال پر ڈیوٹی میں بڑا ریلیف دیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دور ان شوکت ترین نے کہاکہ سیٹھ صاحب لوگ کہہ رہے ہیں کہ صنعتی شعبے کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے ، مگر برآمدات میں اضافہ اس سال کے 25 ارب ڈالر سے بڑھا کر آئندہ مالی سال کیلئے 26.5 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ رزاق دائود نے کہاکہ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدی ہدف 35 ارب ڈالر رکھا گیا ہے ، صنعتی شعبے کو ایک سال لگ جائے گا پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...