پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

0
316

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کامیابی کے ساتھ فیٹف کے 26 شرائط پر پیش رفت مکمل ،فیٹف ایکشن پلان کے تحت 27 پاکستان کو شرائط پر عملدرآمد کرنے کیلئے کہا گیا تھا ، اگروپ میں چائنا، یو ایس اے، یوکے، فرانس، انڈیا شامل ہیں،پاکستان کو اب گرے لسٹ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہو گا، پاکستان کی جانب سے عملدرآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی،گروپ کی رپورٹ فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی،فیٹف پلینری میٹنگ 21 سے 25 جون تک ہو گا، پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی،پاکستان کی جانب سے ایک نکات پر مکمل عملدرآمد باقی رہ گیا ہے، عملدرآمد کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے ،گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا ،پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،