ممبئی(این این آئی) معروف اداکار امیتابھ بچن نے اسپتال کو کروڑوں روپے کے طبی آلات عطیہ کردیے۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اداکاری کے علاوہ سماجی خدمت کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکار نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال کو جدید طبی آلات عطیہ کیے ہیں جن کی لاگت 2 کروڑ روپے کے لک بھگ ہے۔امیتابھ بچن نے اسپتال کو جدید ترین نگہداشت وینٹیلیٹرز عطیہ کیے جو مریض کو سو فیصد آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ وینٹیلیٹرز کے ساتھ ایل ای ڈی مانیٹرز، سی آر ایم امیج انٹینسیفائرز اور انفوڑن پمپس سمیت دیگر آلات بھی شامل ہیں۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جدید وینٹیلیٹرز نے کام شروع کردیا ہے، اب تک 30 سے زائد مریض اس سہولت سے مستفید ہوچکے، جدید وینٹیلیٹرز مریض کو بلاواسطہ پھیپھڑوں تک آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں بھارتی شہریوں کو شدید متاثر کیا وہیں اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور وینٹیلیٹرز جیسے طبی آلات کی بھی قلت ہوگئی۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بالی ووڈ کے اداکار بھی میدان میں اترے اور متاثرین کی مدد کی
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...