اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیٹف کیمطالبات پاکستان کے اپنے مفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت ہو ان نکات پر کام کرنا ہو گا۔ایک انٹرویومیں فرخ حبیب نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں تھا ،ہمارے پاس27نکات تھے جن میں سے26پرعمل کیا ،ہم پیشرفت نہ کرتے توپاکستان فیٹف بلیک لسٹ ہوسکتاتھا ہم نے جن26نکات پرعمل کیااس کی فیٹف نے تعریف کی۔فرخ حبیب نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاک یہ بھی دیکھیں ماضی میں اینٹی منی لانڈرنگ پرکام نہیں کیاگیا ایف ایٹی ایف کے پیش کردہ نکات پرحکومت کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف کے مطالبات پاکستان کے اپنے مفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت ہو ان نکات پر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کسی کے ذاتی مفادکیلئے نہیں پاکستان کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں کوئی بھی ملک نہیں چاہتا اسے بلیک لسٹ کیاجائے ہم چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے ،ایکسپورٹ بڑھے ہم بھی چاہتے ہیں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھے اور ترقی کرے